ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: چاول سے لدا ٹرک کمپاونڈ سے ٹکرایا۔ ڈرائیور اور کلینر زخمی 

منگلورو: چاول سے لدا ٹرک کمپاونڈ سے ٹکرایا۔ ڈرائیور اور کلینر زخمی 

Thu, 17 Jun 2021 16:48:01    S.O. News Service

منگلورو،17 /جون (ایس او نیوز) شہر کے ایس وی ایس علاقے میں ایک چاول سے بھرا ٹرک بےقابو ہو کر کمپاونڈ کی دیوار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے۔ 
     
بتایا جاتا ہے کہ چاول سے لدا ہوا یہ ٹرک شیموگہ سے پتور کی طرف جارہا تھا کہ اچانک قابو سے باہر ہو گیا۔ شدید زخمی حالت میں ڈرائیور اور کلینر کو منگلورو کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔
    
میلکار ٹریفک پولیس افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اوربری طرح تباہ ہوئے ٹرک کو کرین کی مدد سے جائے جادثہ پر سے ہٹادیا۔


Share: